(یو این آئی) جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں آج علی الصبح جدید ہتھیاروں سے لیس کچھ دہشت گردوں نے فوج کے ایک کیمپ پر حملہ کر دیا. سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی. سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شمالی کشمیر کے کپوارہ ضلع کے لنگیٹ میں آج علی الصبح دہشت گردوں نے 30 راشٹریہ رائفلس کے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کر دیا.
کیمپ کی حفاظت پر مامور فوج کے جوانوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو معقول جواب دیا. ذرائع کے مطابق فوج اور
دہشت گردوں کے درمیان تقریبا 15 منٹ تک فائرنگ جاری رہی. ذرائع نے بتایا کہ بعد میں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دہشت گرد بھاگ نکلنے میں کامیاب رہے. حاصل معلومات کے مطابق اس حملے میں کسی طرح کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے. اضافی سیکورٹی فورسز متعلقہ علاقے میں بھیج دی گئی ہیں۔
دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے فوج نے تلاشی مہم شروع کر دیا ہے. سرجیکل اسٹرئیک کے بعد شمالی کشمیر میں کسی فوجی کیمپ پر یہ دوسرا حملہ ہے۔
۔